ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل الایمان اسپورٹس سنٹر کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کےلئے ’’الایمان مکتب ‘‘کا مولانا عبدالعلیم ندوی کے ہاتھوں افتتاح

بھٹکل الایمان اسپورٹس سنٹر کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کےلئے ’’الایمان مکتب ‘‘کا مولانا عبدالعلیم ندوی کے ہاتھوں افتتاح

Sun, 15 Aug 2021 20:53:31    S.O. News Service

بھٹکل:15؍اگست (ایس اؤ نیوز)قرآن کو سمجھنا ہے تو سیرت محمد ﷺ کو پڑھنا لازمی ہے۔ کیونکہ اللہ کے نبی ﷺ نے قرآن پر عمل کرکے ہمارے لئے ایک نمونہ چھوڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل نے کیا۔

وہ یہاں بروز اتوار 15اگست کو بعدنمازِ عصر  الایمان اسپورٹس سنٹر بھٹکل کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے لئے قائم کردہ  ’’الایمان مکتب‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے  تھے۔ مولانا نے کہاکہ قرآن مقد س کتاب ہے ، اس کا پڑھانے والا اور پڑھنے والا بھی مقدس ہے۔ قرآن کو پڑھنا سمجھنا اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل ہے۔ الایمان اسپورٹس سنٹر کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کےلئے قرآن کی تعلیم کاانتطام کئےجانے کی انہوں نے  ستائش کی۔

جامعۃ الصالحات کی صدر معلمہ  نے خواتین کے لئے خصوصی خطاب کیا۔ منتظمین نے بتایاکہ مکتب کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو ناظرہ قرآن اور حفظ کرنےکی سہولت ہے، انہوں نے  اطراف کی خواتین اور لڑکیوں سے  استفادہ کی اپیل کی۔ پروگرام کی نسبت سے  خواتین کےلئے الایمان مکتب میں عصر کی نماز کا اہتمام کیاگیا تھا۔ پروگرام میں خواتین اور لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صدر ناہد کولا، جنرل سکریٹری عبدالباسط گولٹے، عبداللہ خطیبی ،عبدالسبحان ایس جے ،سید  بدرالدجیٰ برماور،مولانا محمد اقبال بنگالی وغیرہ موجود تھے ۔


Share: